حکومت مسائل حل کرے‘ جنرل ٹرک سٹینڈ پر احتجاجی مظاہرہ

14 نومبر 2013

ملتان (سٹاف رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جنرل ٹرک اسٹینڈ پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت صدر ملک ارشاد ڈوگر‘ سرپرست اعلیٰ سید قیصر عباس شاہ نے کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر ملک ارشاد ڈوگر نے مطالبہ کیا کہ حکومت گڈز ٹرانسپورٹ کراچی کے مسائل فوری حل کرے اور پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ سید قیصر عباس شاہ نے خطاب میں کہا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ملتان گڈز ٹرانسپورٹ بھی احتجاج اور ہڑتال میں شامل ہو جائے گی۔ احجاجی مظاہرہ میں ساجد جاوید‘ نقیب اﷲ کاکڑ‘ عثمان نیازی‘ اکبر خان‘ مہر مشتاق چوغطہ‘ نوید خان نیازی سمیت سینکڑوں ٹرانسپورٹرز نے احتجاج میں شرکت کی۔