بلدیاتی الیکشن میں کارکن پی پی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں: خورشید خان

14 نومبر 2013
بلدیاتی الیکشن میں کارکن پی پی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں: خورشید خان

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی ملتان شہر کے صدر خورشید احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کارکنان متحرک ہو جائیں اور پیپلزپارٹی کے نشان پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 48 میں را¶ شہزاد کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہو رہے ہیں۔ کارکن گلی گلی محلہ محلہ پارٹی کا پرچم بلند کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار کامیاب ہو کر ملتان شہر کا میئر منتخب کروائیں جس کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہو کارنر میٹنگ سے مرزا نذیر بیگ‘ جمیل بھٹی‘ را¶ شہزاد ‘ شاہد بخاری‘ شہباز غوری‘ صوفی اقبال‘ را¶ بلال‘ را¶ فخر الدین نے بھی خطاب کیا۔