امن امان کیلئے ارکان اسمبلی کی سربراہی میں کوآرڈینیشن کمیٹیاں قائم

14 نومبر 2013

لاہور(خبر نگار) محرم میں امن و امان اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ٹائون ہال میں ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایم این ایز، ایم پی ایز، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار، شہر بھر کے جید علماء اور شیعہ رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دھوپ سڑی کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ کی مکمل انکوائری کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔  دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے9 اور 10 محرم الحرام کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مختلف مسالک کے لوگوں میں رابطہ کو برقرار رکھنے کیلئے ارکان اسمبلی کی سربراہی میں 9 ٹائونز میں کمیٹیاں تشکیل دیں۔