اہلسنت و الجماعت کل یوم شہادت امام حسینؓ عقیدت و احترام سے منائے گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت نواسہ رسولﷺ حضرت سیدنا حسین ابن علی ؓ کا یوم شہادت کل (جمعہ )کو نہایت عقیدت و احترام سے منائیگی۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی اور صوبائی صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ نے کیا۔