قلعہ لچھمن سنگھ سکول کے اساتذہ اور طلبہ کادورہ ایوان تحریک کارکنان پاکستان
لاہور(خصوصی رپورٹر )گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ لچھمن سنگھ کے اساتذہ اور طلبہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے آئی بی ایل کالج سمن آباد نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس گلبرگ الائیڈ کیمپس ، بیدیاں روڈ، دارِ ارقم سکول، بیدیاں روڈ،گرلز مڈل سکول چوک نوناریاں سمن آباد، ادریسیہ پبلک سکول بند روڈ نیو قائداعظم ہائی سکول جمیل ٹائون سبزہ زار سکیم اور چیف فائونڈیشن ہائی سکول، کرم دین پارک سبزہ زار میں دو قومی نظریے پر لیکچرز دیئے۔