امام حسینؓ کی شہادت دلخراش سانحہ ہے: سبطین رضا‘ محمد علی رضوی

14 نومبر 2013
امام حسینؓ کی شہادت دلخراش سانحہ ہے: سبطین رضا‘ محمد علی رضوی

ملتان (نامہ نگار خصوصی) حسینیہؓ کانفرنس کے آرگنائزرز سبطین رضا لودھی‘ سید محمد علی رضوی‘ بشارت قریشی‘ پروفیسر طارق قادری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 34 ویں سالانہ حسینیہ کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آج رضا ہال میں تمام مکاتب فکر کے جید علماءمشائخ عظام خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کو درپیش جن چیلنجز کا سامنا ہے اسکی بنیادی وجہ دین مصطفیٰ اور تعلیمات اسلامی کے سنہری اصولوں کو فراموش اور فکر حسینیؓ کی دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 34 سالوں سے ”حسینیہؓ کانفرنس“ کا اہتمام سماجی و سول سوسائٹی کی جانب سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ایک المناک اور دلخراش سانحہ ہے جو کہ ملت اسلامیہ کے اندر طاغوتی قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر جینے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی یکجہتی اور ملی کونسلز کا قیام یونین کونسل کی سطح پر رائج کیا جائے۔ تمام اسلامی عبادات کی ادائیی میں بین المذاہب ہم آہنگی رواداری اخوت مساوات کو فروغ دیا جائے۔ امن کمیٹیوں کا نام امن کمیٹی کے بجائے محرم الحرام کمیٹی اور سیرت پاک کمیٹی کے نام سے موسوم کیا جائے۔
 سبطین رضا