’’کون شہید، کون نہیں‘‘ کوے کے حلال، حرام جیسی بحث ہے: ابوالخیر زبیر

14 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا  کہ  کون شہید ہے کون نہیں یہ بحث ملک کی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے وہ لوگ جو فوج کے مخالف ہیں  وہ منور حسن کے بیان کو موضوع بحث بنا کر پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں  انہوں نے کہا کہ سقوط بغداد کے وقت جس طرح مسلمان کو ّے کے حلال اور حرام ہونے پر لڑ رہے تھے اسی طرح آج  بھی ایسی  بحث میں الجھنا ملک کو مزید کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے الیکڑونک میڈیا اور پرنٹ میڈیاسے اپیل کی ہے کہ خدارا اب اس بحث کو ختم کریں۔