تاجروں کو مسائل سے نجات ترجیحات میں شامل ہے: شہباز شریف
ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کا ادراک ہے پیشہ پیغمبری سے وابستہ تاجروں کو ریلیف کی فراہمی اور مسائل سے نجات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ٹیکسز و دیگر معاملات کو تاجروں کی جانب سے گزشتہ تمام میٹنگز میں پیش کی گئیں سفارشات کی روشنی میں حل کیا جا رہا ہے ان کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہو گا مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ ملتان کے صدر جعفر علی شاہ اور کفایت حسین سے لاہور مسلم لیگ ہا¶س میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبے جلد شروع کرنے میں مصروف ہے جعفر علی شاہ نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی بحال کی جائے۔