بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی زیر نگرانی کرائے جائیں: تحریک انصاف

14 نومبر 2013

 لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ 30 جنوری بلدیاتی الیکشن کروا دیئے جانے چاہئیں۔حلقہ بندیوں  کے خلاف اپیل کرنے کا عدلیہ کے پاس موقع فراہم ہونا چاہئے۔ بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی سرکاری پرنٹنگ پریس سے ہونی چاہئے۔ رزلٹ اسی دن شام کو ہی اعلان کیا جائے۔ تین دن بعد رزلٹ کا اعلان کسی صورت بھی تحریک انصاف کو قابل قبول نہیں ہو گا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری یٰسین راشد‘ بیرسٹر بختیار قصوری‘ ندیم قادر بھنڈر‘ ثوبیہ کمال‘ سعدیہ سیف‘ مہناز رفیع‘ عالیہ حمزہ ملک بھی موجود تھے۔