9 محرم کیلئے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں‘ شاہد ندیم

14 نومبر 2013

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں سے نو محرم کو برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے جلوسوں کی تعداد کم و  بیش700 سے ہے جبکہ امام بارگاہوں‘ مساجد اور نجی گھروں وغیرہ پر280 سے زائد مجالس ہوں گی۔ مزید برآں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں قائم3987 مساجد‘315 امام بارگاہوں‘ مساجد اور1350 سے زائد مدارس پر محرم الحرام کے تناظر میں تمام تر سیکیورٹی امور کو پولیس فورس ڈپلائمنٹ کے تحت غیر معمولی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کو محرم کنٹی جینسی پلان پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسٹ‘ ویسٹ‘ ساﺅتھ زون میں امام بارگاہوں‘ مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کے اطراف سمیت مضافاتی علاقوں میں انٹیلی جنس کلیکشن وال ضمن میں انٹیلی جنس کے دیگر اداروں سے مربوط روابط سمیت سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران و جوانوں کی بریفنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ آئی جی نے کہاکہ9 محرم کیلئے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کر رہے ہیں۔