تحریک طالبان نے ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی‘ شاہد غوری

14 نومبر 2013
تحریک طالبان نے ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی‘ شاہد غوری

کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہاہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے پا کستان کی سلامتی کو خطرے میںڈال رکھا ہے۔سیاسی مفتی پاک افواج کے شہدا ءکے بارے میں اپنے جعلی فتوو¿ں سے گریز کریں۔ ملکی سالمیت اور استحکام کو داو¿ پر لگانے والوں کو بے لگام چھوڑ ا جا رہا ہے۔آج دہشت گردوں سے مساجد ،مدارس،مزارات،امام بارگاہیں،سکول،ہسپتال،اقلیتی برادری،سکیورٹی ا دارے بھی محفوظ نہیں ہیں۔قوم ایسے نام نہاد مذہبی لیڈروں سے وضاحت طلب کرناچاہتی ہے کہ وہ لوگ جو کبھی کتے کو اپنا شہید کہتے ہیں تو کبھی پاک فوج کے جوانوں کو شہید ماننے سے انکار ی ہیں وہ کن غیر ملکی آقاو¿ں کی خوشنودی کے لئے کام کر رہے ہیں؟ان خےالات کااظہارانہوں نے مرکز اہلسنت پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین۔ محمد شاداب رضا،نور احمد قاسمی ،انعام اللہ خان،محمد علی جتک،ڈاکٹر حافظ شاہد حسین ،محمد مُبین قادری ،فہیم الدین شیخ ،شہزاد قادری ، محمد سلیم قادری ،محمد طیب حسین ، صوبائی رہنماءخالد حسین عطاری ،علی نواز قاسمی،التماس صابر ،ڈاکٹر عمران قادری ،علامہ طارق قادری بھی موجود تھے،شاہد غوری نے کہاکہ ڈرون حملوں کا ڈھنڈورا پیٹنے والے یہ بتائیں کہ پا کستان کے 50ہزارنہتے شہریوں 7ہزار فوجی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افسروں اورجوانوں کو جنہوں نے شہید کیا ہے کیا وہ بھی قابل مذمت ہیںیا نہیں ہیں؟دوہرا معیار رکھنے ،قاتل اور مقتول کو ایک ہی صف میں کھڑا کرنے والی جماعتوں کو اب انصاف اور سچائی کے ساتھ کام لینا چا ہئے۔