کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرزکو مجسٹریٹ کے دیئے گئے‘ اختیارات میں 2ماہ توسیع

14 نومبر 2013
کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرزکو مجسٹریٹ کے دیئے گئے‘ اختیارات میں 2ماہ توسیع

کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے عدالت عالیہ کی اجازت سے کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اور مختار کاروں کو مجسٹریٹ کے دیئے گئے اختیارات میں 2ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ان انتظامی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دیئے گئے ہیں ۔محکمہ داخلہ نے ان افسران کو تفویض کردہ مجسٹریٹ کے اختیارات کو توسیع کے لیے سمری بناکر منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی ،جو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منظور کرلی ۔محکمہ داخلہ نے عدالت عالیہ کی اجازت سے ان افسران کو مجسٹریٹ کے دیئے گئے اختیارات میں 60دن کی توسیع کردی ہے۔