حکومتی اسکیموں سے ہر شہری کو فائدہ ہوگا‘ علی اکبر گجر

14 نومبر 2013
حکومتی اسکیموں سے ہر شہری کو فائدہ ہوگا‘ علی اکبر گجر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی طرف سے اعلان کردہ سستے گھروں کی اسکیم سے پاکستان کے لاکھوں گھرانوں کو اپنی چھت مل جائے گی پاکستان میں پہلی بار مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت نے لاکھوں شہریوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جو پاکستان میںانقلابی تبدیلیوں کی طرف اہم ترین قدم ہے وزیر اعظم ہاﺅسنگ اسکیم پر کام کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں لاکھوں بے روزگاروں کو روزگار مہیا ہوگا، سیمنٹ ، سرئیے اور تعمیراتی سامان کی طلب میں اضافے کی وجہ سے صنعتی و کاروباری سرگرمیوں بھی اضافہ ہوگاپاکستان عظیم انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم ترین کردار ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا ہوگا علی اکبر گجرپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی دفتر میں پارٹی کارکنوں و رہنماﺅں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جن میں شیخ الحدیث مولانا برکت اللہ صدیقی، حاجی محمد امین مانا، عمر فاروق قریشی،فیصل دستی، سلطان انصاری، رشید بلوچ، رانا صفدر جاوید، سردار نذیر، اقبال خاکسار،کرامت چوہان،مظہر شاہ، زمرد چوہان،شیخ امجد ظہورشیخ فضل الہی،رانا محمد رضوان، اعجاز باجوہ، عابد گجر و دیگر شامل تھےصوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کے لاکھوں بے گھر شہریوں کے لئے سستے گھروں کی اسکیم کو ملکی تاریخ کا اہم ترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں لوگوں نے روٹی کپڑے اور مکان کے نعرے لگائے لیکن عوام کی فلاح کے لئے کوئی جامع منصوبہ کبھی شروع نہیں کیا صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی اعلان کردہ اسکیموں کا فائدہ ہر پاکستانی اٹھا سکے گا ہماری کسی اسکیم کوسیاسی مفادات کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا ہماری قیادت اور وزیر اعظم پاکستان کا یہ عہد ہے کہ اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کی خدمت سیاست سے با لا تر ہو کر کی جائے تاکہ ہم مضبوط، توانا اور روشن پاکستان کی تعمیر کرسکیں۔