بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے شیڈول کا عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے ، صدیق راٹھور

14 نومبر 2013

 کراچی (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن کی درخواست پرسپریم کورٹ کا نئے شیڈول کیلئے مہلت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور ، جے یو پی کراچی کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی اور جوائنٹ سیکریٹری محمداسلم عباسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، رہنماﺅں نے کہا کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتیں ملکر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے کرنے کی پابند ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول قابل عمل اور اقدامات اطمینان بخش نہ ہوتے ایک بار پھر قوم کے اربوں روپے ضائع کئے جائینگے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کا فی الفور مشاورتی اجلاس بلائے ،انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے صحت و صفائی اور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل عوامی مسائل انکے دروازے پر حل ہوتے ہیں ،مگر الیکشن جیسے انتہائی اہم امور میں عجلت کسی طورپر مناسب نہیں -