حیدرآباد: کوچ اور ٹرک میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 20 زخمی

14 نومبر 2013

حیدرآباد (آئی این پی ) حیدرآباد کے قریب سپرہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے،زخمیوں  کوقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی مسافر کوچ لونی کوٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث لوہے سے بھرے ٹرک  سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔ امدای ٹیموں اور پولیس نے لاشیں اور زخمیوں کو حیدرآباد اور جامشورو کے  ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں۔  جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کے باعث سپر ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا۔