ہری پور، گھریلو دشمنی پر سگے بھائی پر لڑاکا کتا چھوڑ دیا، مقدمہ درج

14 نومبر 2013

ہری پور (آئی این پی) سگے بھائی نے گھریلو جھگڑے پر بھائی پر لڑاکا کتا چھوڑ دیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حسرت زمان نے کھلابٹ پولیس کو بتایا کہ اس کا سگے بھائی حبیب اللہ کیساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس کے بھائی نے اس پر لڑاکا کتا چھوڑ دیا جس نے اْسے کاٹ لیا اور وہ زخمی ہو گیا ۔،کھلابٹ پولیس نے اس کے بھائی کیخلا ف زیر دفعہ 289 مقدمہ درج کر لیا ہے۔