یورپی ممالک کے سربراہوں کا بے روزگار نوجوانوںکو روزگار کی فراہمی کے اقدامات پر غور
پیرس (اے پی پی) یورپی ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے بارے میں اقدامات پر غور کیا گیا۔ یورپی ممالک میں 75 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہیں۔گذشتہ روزفرانس کے صدر فرانسوا اولاند کی جانب سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں24 یورپی ممالک کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ یورپی ممالک میں بے روزگاری کی شرح 23.5 فیصد ہے۔