جنیوا مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار ایران نہیں: روسی وزارت خارجہ
ماسکو (اے پی پی) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنیوا میں 6عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ناکام رہنے کا ذمہ دار ایران نہیں۔ دوسری جانب ایک روسی سفارت کار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایران مشترکہ دستاویز کے مسودے پر متفق ہوگیا تھا لیکن چونکہ مذاکرات میں فیصلہ محض اتفاق رائے سے کیا جاسکتا تھا اس لئے اس مسودے کی منظوری ممکن نہ ہوسکی۔