روایتی ہتھیاروں کا زمانہ ہوا پرانا اب تھری ڈی ہتھیار چلیں گے
نیویارک (نوائے وقت نیوز) روایتی ہتھیاروں کا زمانہ ہوا پرانا، اب دور ہے جدید تھری ڈی ہتھیاروں کا۔ ایک امریکی کمپنی نے تصور کو حقیقت کا روپ دیدیا۔ ریاست ٹیکساس میں واقع سالڈ کونسیپٹس نامی کمپنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹر متعارف کرا دیا ہے جس کی بدولت ہتھیار اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن کئے جا سکیں گے۔