500پائونڈ وزنی فرانسیسی نوجوان علاج کیلئے امریکہ پہنچ گیا
نیویارک (اے ایف پی) 500پائونڈ وزنی نوجوان فرانسیسی شہری کیون چینس کو گذشتہ روز سپیشل فلائٹ کے ذریعے نیویارک لایا گیا جہاں سے اسے علاج کیلئے شکاگو لے جایا جائیگا۔ کیون کو بہت زیادہ موٹاپے کے باعث ہر جگہ سفر کیلئے جہاز پر سفر کرنا پڑتا ہے۔