امریکہ کی بلند ترین عمارت ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر

14 نومبر 2013

نیویارک (بی بی سی ڈاٹ کام) ماہرین فن تعمیرات کی ایک کمیٹی نے نیویارک سٹی میں حال ہی میں مکمل ہونے والی عمارت ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو امریکہ کی بلند ترین عمارت قرار دیا ہے۔ یہ عمارت  1776 فٹ یا 541میٹر اونچی ہے۔اس سے قبل امریکہ کی سب سے اونچی عمارت شکاگو کی ولیز ٹاور تھی جوکہ 1451فٹ یا 442 میٹر بلند ہے۔