نیویارک: برطانوی مصورکی پینٹنگ 14کروڑ 20لاکھ ڈالر میں نیلام

14 نومبر 2013

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) برطانوی مصور فرانسس بیکن نے اپنے دوست اور فن کار لوشن فرونڈ کی جو تصویر 1969ء میں بنائی تھی، وہ نیویارک کی ایک نیلامی میں 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کے بعد تاریخ کی سب سے مہنگے داموں بکنے والی تصویر بن گئی ہے۔ ’’تھری سٹڈیز آف لوشن فرونڈ‘‘ کے عنوان سے بنائی گئی ہے۔