جنیوا : نارنجی ہیرا 3کروڑ 25 لاکھ ڈالر میں نیلام
جنیوا (نیٹ نیوز) جنیوا کے ایک ہوٹل میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا نارنجی ہیرا اور پھر اس کی قیمت بھی اتنی ہی شاندار لگی۔ بادامی شکل کے چودہ اعشاریہ بیاسی قیراط کے اس نایاب ہیرے کے 200 خریداروں میں سے ایک نے یہ اورنج ڈائمنڈ سوا تین کروڑ ڈالر یعنی تین ارب، چالیس کروڑ، بیس لاکھ پاکستانی روپے میں خرید لیا۔