دیپالپور: گدھوں کا گوشت فروخت کرنیوالا رنگے ہاتھوں گرفتار، ساتھی فرار

14 نومبر 2013
دیپالپور: گدھوں کا گوشت فروخت کرنیوالا رنگے ہاتھوں گرفتار، ساتھی فرار

دیپالپور (نامہ نگار) حویلی لکھا میں گدھے کے گوشت کو فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے چھاپہ مار کر ذبح شدہ چار گدھوں کا گوشت برآمد کر لیا۔ ایک ملزم گرفتار  جبکہ تین فرار ہو گئے۔ واقعہ کے خلاف تحصیل بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی۔
، ایڈیشنل سیشن جج  نے  نوٹس لیکر ایس ایچ او اور ویٹرنری ڈاکٹر کو طلب کر لیا  ہے۔  تھانہ حویلی لکھا کے علاقہ میں گدھوں کا گوشت فروخت کرنے کی باز گشت عرصہ دراز سے سنی جا رہی تھی مگر ملزمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا  تھا گزشتہ روز بابا کرم دین روڑ پر سنسان علاقہ میں چار افراد گدھوں کو ذبح کر رہے تھے کہ اہل علاقہ کو پتہ چل گیا اور عوام نے رنگے ہاتھوں پولیس کے ہمراہ ایک ملزم ارشد کو دھر لیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان چوری شدہ گدھوں کی کھالیں اور گوشت فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ملزم راشد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج بخت فخر بہزاد نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا عزیز چیمہ اور ویٹرنری ڈاکٹر کو 18 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی محمد ریاض بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ ترتیب دے دیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...