بہاولنگر: بلدیاتی انتخابات کے کاغذات جمع کروا کر واپس آنیوالے باپ بیٹا کو قتل کر دیا

14 نومبر 2013

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) نامعلوم افراد نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کر ا کر واپس آنیوالے باپ بیٹا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ نمبردار شفیع محمد اپنے بیٹے مصور کے ہمراہ  بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میںکاغذات جمع کروا کر امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر44 ملک پورہ کیلئے نامزدگی جمع کروانے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔