حافظ آباد: تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں جا گری، 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

14 نومبر 2013
حافظ آباد: تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں جا گری، 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) قادرآباد بیراج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، کار میں سوار دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو زندہ بچا لیا جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی  نعشیں اور گاڑی کو نہر سے نکال لیا گیا۔