شانگلہ: پاکستان کی سب سے طویل العمر خاتون کا 147سال کی عمر میں انتقال
الپوری (آئی این پی) ضلع شانگلہ کے گائوں پاگوڑی (بانڈا غار) میں پاکستان کی سب سے طویل العمر بوڑھی خاتون مسماۃ رحمانیہ بی بی عرف نانئی 147سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اسی عمر میں وہ قران شریف کی تلاوت بھی کرتی تھیں اور دانت بالکل سالم تھے اور قوت سماعت بھی اچھی تھی ۔