9 گھروں میں 38 لاکھ کے ڈاکے ‘ کئی راہگیر بھی لٹ گئے
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے 3 گھروں میں گھس کر 38 لاکھ کا مال لوٹ لیا، چور 6 کاریں اور 6 موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے باغبانپورہ کے علاقہ میں فیصل ربانی کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کر گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 16 لاکھ روپے مالیت، رائے ونڈ میں مظفر احمد کے گھر سے 13 لاکھ روپے مالیت، شاہدرہ ٹائون میں علی محمد کے گھر سے 9 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے مناواں میں عارف کی فیملی سے 8 لاکھ، سندر میں زمان کی فیملی سے 6 لاکھ، اقبال ٹائون میں اسحاق کی فیملی سے 5 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوئوں نے ہنجروال میں اقدام خان سے 3 لاکھ اور موبائل فون، بادامی باغ میں دانش سے 2 لاکھ اور موبائل فون، لاری اڈا میں شفیق سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں ادریس کے سٹور میں گھس کر ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، شالیمار میں عمر سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، شادباغ میں فرید سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں شبیر سے ایک لاکھ اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں امتیاز سے موٹر سائیکل، 12 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں غلام مصطفی سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں رزاق سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میں عاشق سے 8 ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں علی سے 7 ہزار اور موبائل فون، شالیمار میں عارف سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میں اصغر سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے باغبانپورہ سے ندیم، اسلام پورہ سے سہیل، جوہر ٹائون سے فرحان، ستوکتلہ سے احمد، ماڈل ٹائون سے ڈاکٹر یار محمد، غالب مارکیٹ سے فرید کی کاریں جبکہ گلشن راوی سے فرخان، مصری شاہ سے ریاض، شفیق آباد سے خدا بخش، شاہدرہ سے منظور اقبال ٹائون سے عمران، اچھرہ سے یاسر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔