امریکہ : شوہر نے بیوی، بیٹی سمیت 3افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی

14 نومبر 2013

نیویارک (نوائے وقت نیوز) امریکہ میں شوہر نے بیوی،بیٹی سمیت 3افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ریاست ایری زونا کے علاقے فونکس میں ایک مکان سے چار افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو ہلاک کرکے اس کی نعش کو جلا دیا جبکہ بیٹی اور گھر میں موجود ایک اور شخص کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جس کے بعد اس نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔