ملک کے پہلے صدر سکندر مرزا کی 44ویں برسی منائی گئی
اسلام آباد (این این آئی) ملک کے پہلے صدر سکندر مرزا کی 44ویں برسی بدھ کو منائی گئی جس میں ان کی ملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سکندر مرزا 15نومبر 1899 ء کو پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے وقت سکندر مرزا پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان اثاثہ جات اور افراد کی تقسیم کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ اعلیٰ ترین بیورو کریٹ ہونے کے ناطے پاکستان کے پہلے سیکرٹری دفاع تعینات کئے گئے ، وہ 7 سال تک اس عہدہ پر براجمان رہے۔