شیخ عابد وحید کو بیت المال کا ایم ڈی مقرر کردیا

14 نومبر 2013

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم این اے، ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن اور بہاولپور وویمن چیمبر آف کامرس  کی نائب صدر شیریں ارشد کو ’’ایک ہنر ایک نگر‘‘ (آہن) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ دریں اثناء شیخ عابد وحید کو بیت المال کا ایم ڈی مقرر کیا ہے۔ شیخ عابد وحید کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ شیخ عابد وحید پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ دریں اثناء شیریں ارشد نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) کے قائد وزیراعظم محمد نوازشریف کا وژن ہے، خواتین کو بااختیار کیا جائے جبکہ وہ بھی ہمیشہ خواتین حقوق‘ غربت کے خاتمہ کیلئے کوشاں رہی ہیں۔ بنگلہ دیش نے کاٹیج انڈسٹری چھوٹی صنعتوں کی بدولت  ترقی  کی ہے جبکہ ’’آہن‘‘ کو متحرک پروگرام میں تبدیل کیا جائیگا۔