ممبئی حملہ کیس‘ بھارت کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کرسکا
اسلام آباد (نامہ نگار) ممبئی حملہ کیس میں بھارت سے آنے والا جوڈیشل کمشن کا ریکارڈ قانونی طور پر بطور شہادت پیش نہیں کیا جا سکتا، پہلی مرتبہ بھارت جانے والے پاکستانی کمشن کو اجمل قصاب جو کہ اس وقت زندہ تھا سے نہ ملنے دیا گیا اور نہ ہی جرح کا حق دیا گیا،اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کا حصہ نہ بننے سے کیس ختم ہوجاتا ہے۔ ممبئی حملہ کیس میں وکیل صفائی نے ریکارڈ پر اعتراضات اٹھا دیئے جو کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔ یہ بات ممبئی حملہ کیس میں وکیل ریاض اکرم چیمہ نے بتائی۔