وزیراعلیٰ شکایت، نواز شریف نے بلوچستان میں تعینات این ایچ اے افسروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

14 نومبر 2013

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی شکایت پر بلوچستان میں تعینات این ایچ اے کے افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے وزارت مواصلات سے رپورٹ طلب کر لی ۔ترقیاتی سکیموں میں مسلسل تاخیر اور تکمیل میں دلچسپی نہ لینے پر وزیر اعلیٰ نے این ایچ اے کے افسران کو گرفتار کرنے کی دھمکی دیدی تھی۔