شہباز شریف کی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے کی رفتار ناقابل یقین ہے احمت البراک کا خراج تحسین

14 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ترکی کے بین الاقوامی ادارے البراک گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین احمت البراک نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی عوام کیلئے دن رات خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور انکے حل کیلئے شب و روز ایک کردیتے ہیں۔ شہبازشریف منصوبوں پر جس تیز رفتاری سے عملدرآمد کرتے ہیں وہ ناقابل یقین ہے جس کی ایک مثال میٹرو بس پراجیکٹ کا قلیل مدت میں مکمل ہونا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ برادر ملک پاکستان میں شہباز شریف جیسا رہنما صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔