16 کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 30 روپے اضافہ، ایک من مونجی کی قیمت بڑھ کر 26 سو روپے ہو گئی

14 نومبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گذشتہ روز 16 کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 30 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران ایک من مونجی کی قیت میں 600 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے گھی کے کنستر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2590 روپے سے بڑھ کر 2610 روپے اور کم سے کم قیمت 2350 روپے سے بڑھ کر 2380 روپے ہوگئی۔