شہباز شریف کا 3 گھنٹے سے زائد ویڈیو لنک کے ذریعے افسران سے خطاب
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے کے 9 ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز سے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈویژنل کمشنرز کے دفاتر میں وزرا کمشنرز، آرپی اوز اور متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے 3 گھنٹے سے زائد ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کرنے اور پولیس کو اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن ا قدامات کئے ہیں اور اﷲ تعالی کے فضل سے ان کاوشوں کے بہتر نتائج برآمد ہوںگے۔