لاہور میں 3 روز کے دوران 11097 بلدیاتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

14 نومبر 2013

لاہور (خبرنگار)  صوبائی  دارالحکومت لاہور کی 271 یونین کونسلوں  کی 3523 نشستوں کیلئے 11097 امیدواروں  نے کاغذات نامزدگی  3 دن میں جمع کرائے۔ گزشتہ روز  دوپہر عدالت عظمیٰ  کی طرف  سے  الیکشن میں توسیع  کے فیصلے کے بعد کاغذات  نامزدگی جمع کرانیوالوں  کے جوش و  خروش  میں کمی آ گئی مگر اس  کے باوجود  شام 5 بجے تک کاغذات  نامزدگی  جمع کرائے جاتے رہے۔