محرم الحرام: وفاقی اور صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین 4 چھٹیاں منائیں گے

14 نومبر 2013

لاہور(آئی این پی) وفاقی اور صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین 9 اور 10 محرم الحرام اور ہفتہ، اتوارکے ساتھ چار چھٹیاں منائیں گے۔ دوسرے شہروں سے آئے سرکار ی ملازمین اور پرائیویٹ سیکٹر سے وابستہ افراد بدھ کے روز اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہوگئے۔