سوئی میں ٹی وی بوسٹر اڑانے کی کوشش ناکام، کوئٹہ میں راکٹ حملہ
سوئی (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے سوئی میں واقع ٹی وی بوسٹر کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سوئی روڈ پر واقع ٹی وی بوسٹر کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے 30 کلو بارود سے بنائے گئے 3 بم جو ایک دوسرے کے ساتھ تھے، کو ایف سی اہلکاروں نے برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے بروری میں بم دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر کنرانی کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق راکٹ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔