میرپور : گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ‘ آپریشن کے دوران نوجوان جاں بحق

14 نومبر 2013

میرپور (نوائے وقت نیوز) آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ میرپور میں پیوند کاری کے دوران قصور کا رہائشی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر سرجن سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔