ذیابیطس (شوگر) سے بچائو کا عالمی دن آج منایا جائیگا

14 نومبر 2013

لاہور (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچائو کا عالمی دن آج منایا جائیگا۔ اس دن کو منانے کا مقصد ذیابیطس کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں، علامات اور اس سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔