چارسدہ: مکان کی چھت گرنے سے 13سالہ بچی جاں بحق، 2بہنیں زخمی زبانی تکرار پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

14 نومبر 2013

چارسدہ (آئی این پی ) کوٹ ترناب میں کمرے کی چھت گرنے سے 13سالہ یتیم بچی جاں بحق ہوگی۔ دوسری جانب سرو میں زبانی تکرار پر بھائی نے سگے بھائی کو قتل کر دیا۔ تھانہ ترناب کی حدود کوٹ میں  تین بہنیں اور ایک بھائی ملبے تلے دب گئے۔  13سالہ یتیم بچی لائبہ ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ اس کی دو بہنیں 15سالہ ریدہ ، 6سالہ علیمہ اور 9سالہ بھائی عدنا ن شدید زخمی ہو گئے۔