بلوچستان میں شدید سردی، قلات میں درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ

14 نومبر 2013

کوئٹہ (این این آئی) وادی کوئٹہ اور اندرون بلوچستان ، ضلع قلات میں شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قلات میں 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے قلات کے کئی علاقوں میں گیس نہ ہونے اور کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔