دنیا بھر میں مہربانی کا عالمی دن منایا گیا

14 نومبر 2013

اسلام آباد (آن لائن) دنیا بھر میں بدھ کو  مہربانی کا عالمی دن منایا گیا ۔ ورلڈ کائنڈنیس ڈے منانے کا آغاز 13نومبر 1998ء کو ٹوکیو میں ہوا جب عالمی تحریک برائے مہربانی کی بنیاد رکھی گئی۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر راغب کرنا اور دوسروں کے لئے نیک جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔