بھارت: سی بی آئی چیف کے ریپ والے بیان کی خواتین تنظیموں کی جانب سے مذمت
نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں خواتین کی تنظیموں نے بھارت کے سب سے بڑے تفتیشی ادارے سی بی آئی کے سربراہ کی جانب سے آنے والے ایک بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ سی بی آئی کے سربراہ رنجیت سنہا کا یہ بیان گذشتہ روز منگل کو دہلی میں اس وقت آیا تھا جب وہ کھیلوں میں غیر قانونی سٹے بازی پر بات کر رہے تھے۔