تر کی: مظاہروں کی سپورٹ پر بڑے تجارتی گروپ کے اربوں مالیتی ٹھیکے منسوخ

14 نومبر 2013

انقرہ (آن لائن) ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے حکومت مخالف مظاہروں کی سپورٹ کرنے کی پاداش میں ملک کی سب سے بڑے تجارتی اور صنعتی فرم "کوچ گروپ" کو دیئے گئے اربوں ڈالر مالیت کے ٹھیکے منسوخ کردیئے ہیں۔