شام کے شمال مشرق میں کردوں کی خودمختار حکومت کے قیام کا اعلان
دمشق(آن لائن) شام کے شمال مشرق میں آباد کردوں نے صدر بشارالاسد کی افواج سے برسرپیکار باغی جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں کامیابیوں کے بعد ایک عبوری خود مختار حکومت کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔