عالمی ادارہ جوہری توانائی کے انسپکٹرز 11دسمبر کو ایرانی ایٹمی تنصیب کا معائنہ کریں گے

14 نومبر 2013

تہران (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے انسپکٹرز 11دسمبر کو ایرانی جوہری تنصیب میں بھاری پانی والے پلانٹ کا معائنہ کرے گی۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارہ (آئی اے ای اے) نے معائنہ کاروں کی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ ایران کی جوہری تنظیم (اے ای او آئی) کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ جوہری تنظیم کے عالمی ادارہ کے ساتھ طے پانے والے نئے معاہدے کے مطابق اگر ہم جوہری تنصیبات کی تفصیلات پر اتفاق کر لیں گے تو پھر 11دسمبر سے قبل ہی انسپکٹرز معائنہ کر سکتے ہیں۔ ایران نے عالمی ادارہ کو رضا کارانہ طور پر تنصیبات کا دورہ کرنے کی پیش کش کر چکا ہے۔