بھارت نے طالبان کے اہم رہنما ملا ضعیف کو کانفرنس میں شرکت کیلئے ویز ہ جاری کردیا
نئی دہلی (اے این این) بھارت نے افغان طالبان کے ایک اعلیٰ عہدیدار ملا عبدالسلام ضعیف کو ملک میں آنے کیلئے ویز ہ جاری کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت حکومت نے ملا عبدالسلام ضعیف کو ویز ہ جاری کیا ہے تا کہ وہ جنوبی مشرقی ریاست گوا میں ایک کانفرنس میں شرکت کرسکیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے مکمل تحقیقات اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اجازت سے ملا عبدالسلام ضعیف کو ویز ہ دیا ۔