اوباما، کیمرون رابطہ، ایران سے جوہری مذاکرات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

14 نومبر 2013

واشنگٹن( آن لائن +اے پی اے )امریکی صدر باراک اوباما نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرکے ایران کے ساتھ حالیہ جوہری مذاکرات، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ سکیورٹی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونیوالی ٹیلی فونک بات چیت کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تعاون جاری رہے گا اورمذاکرات کے آئندہ مرحلے میں مشترکہ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اوباما نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مشاورت میں تعاون کے حوالے سے برطانوی کردار کو بھی سراہا۔